( رائٹ کلک + سیو ایز)
یہود ونصاریٰ اور روشن خیال و تجدد نواز طبقہ اسلامی احکام کو سخت ، انسانی حقوق اور عقل کے خلاف کہہ کر اسلام کو بدنام کرتے ہیں اور اسلام کو سختی اور تنگ نظری کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ مسلمانوں کا مغرب زدہ دیندار طبقہ بھی اس دھوکہ میں ہے کہ اسلام چند مخصوص عبادات کا نام ہے اور دنیا وی معلومات کے طے کرنے کے لئے ہمیں ایک عقلی طریقہ کار یا نظام کی ضرورت ہے، اس کی وجہ سے یہ لوگ اسلام کو مسجد تک محدود رکھتے ہیں اور مسجد سے باہر اپنی عقل لڑاتے ہیں، گویا نعوذ باللہ! خدا صرف مسجد میں ہے۔بعض کہتے ہیں کہ اسلام پوری زندگی پر محیط تو ہے مگر چودہ سوسال پرانا ہونے کی وجہ سے اس کے تقاضے بھی بدل گئے ہیں، آج کی دنیا سائنسی دنیا ہے، لہذا اسلام کی عام زندگی پر من وعن عمل کرنا ممکن نہیں رہا ہے، لہذااسلام کو انکی اور زمانے کی خواہش کے مطابق ڈھالا جائے. حقیقت میں اسلام ایک آفاقی وبین الاقوامی مذہب ہے، اس کے احکام وتصورات کی بنیاد نہ تو محض چند مشترک مادی اغراض پر ہے اور نہ ہنگامی اور عارضی حالات نے انہیں جنم دیا ہے اور نہ اس میں کسی خاص گروہ یا قوم ہی کی سیاسی برتری یا معاشی بہبود پوشیدہ ہے، بلکہ اس کے واضع اللہ تعالیٰ نے اس کی فطرت وساخت ہی ایسی بنائی ہے کہ وہ ہرانسان کے لئے، ہر وقت اور ہر زمانہ میں قابل عمل ہے، اللہ تعالیٰ نے انسان کو زندگی دی ہے تو اسے زندگی گزارنے کا طریقہ بھی سکھایا ہے ۔شریعت کے احکام کا جائزہ لینے سے یہ بات بخوبی واضح ہوتی ہے کہ مختلف نظاموں میں یہ بات تو مشترک ہے کہ وہ زندگی کے ایک شعبے یا ایک شعبے کے چند مسائل پر تو بحث کرسکتے ہیں اور وقتی حل نکال سکتے ہیں مگر مجموعی طور پر کوئی بھی انسانی نظام اس قابل نہیں کہ وہ زندگی کے تمام شعبوں پر احاطہ کرسکے اور اس کے مسائل کو بخوبی حل کرسکے۔
زیر نظر کتاب میں اسلامی شرعیت اور اسکے احکام کا جائزہ عقلی زاویہ سے پیش کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اسلام بلا مبالغہ دین فطرت ہے ،اس کے احکام میں کوئی حکم ایسا نہیں جو فی نفسہ ناقابل برداشت ہو اور عقل اور فطرت کے خلاف ہو یا اس سے انسان کو کسی قسم کے نقصان کا اندیشہ ہو۔ عام طور پر لوگوں کے ذہنوں میں اسلامی احکام میں سے کچھ کے متعلق سوالات رہتے ہیں کہ ان احکام کے پیچھے کیا حکمت ہوگی ؟، اس کتاب میں حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ نے شرعیت کے تمام بڑے احکام کی عقلی حکمتوں اور مصلحتوں اور اسرار و فلاسفی کو مدلل انداز میں بیا ن کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ تمام احکام شریعت عین عقل کے مطابق ہیں۔
فہرست عنوانات
3 comments:
کتاب کا لنک درست کریں۔
colourislam.blogspot.com
ثاقب شاہ
ڈانلوڈ لنک اپ ڈیٹ کردیا ہے۔
توجہ دلانے کا شکریہ۔
١٥0
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔